Thursday, April 25, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کا اعلیٰ حکام کے ہمراہ کراچی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا اعلیٰ حکام کے ہمراہ کراچی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ
August 28, 2020
کراچی (92 نیوز) وز یراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلیٰ حکام کے ھمراہ کراچی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین کی شکایات سنیں ریلیف کےکام کا جائزہ لیا  اور موقع پر ھدایات جاری کیں۔ کراچی میں  تیز بارشیں کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ آج دن بھر ان ایکشن رہے، شہر کے مختلف اضلاع کے دورے کیے، صوبائی وزراء بھی ہمراہ رہے۔ وزیر اعلیٰ نے ماروی گوٹھ سکھن ندی، ملیر ندی شاھراہ فیصل نرسری، یوسف گوٹھ، سہراب گوٹھ، حسن اسکوائر، جیل چورنگی، نیپاتاحسن اسکوائر کا بھی دورہ کیا انہوں نے بتایا کہ نیپا پر پانی جمع ہے، باقی روڈ، شہید ملت کے دونوں انڈر پاسز بالکل صاف ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دورے کے دوران متاثرین سے شکایات بھی کیں کہ ملیر ندی کے اندر بنائے گھروں کی وجہ سے ندی بند ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ ضلع وسطی بھی گئے، انہوں نے کہا ناگن چورنگی کا پورا علاقہ بارش کے پانی سے صاف کردیا گیا ہے، ٹریفک رواں دواں ہے۔ وزیراعلی نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت کی کہ رپورٹ دیں کون سی عمارتیں ہیں جن کے بنانے سے نکاسی کے کام میں مشکلات ہیں۔