Tuesday, April 16, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ٹی آئی حکومت کو ملک دشمن قرار دیدیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ٹی آئی حکومت کو ملک دشمن قرار دیدیا
June 15, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو مُلک دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کو مزاحمت کی وجہ سے موجودہ حالات کا سامنا ہے ، کراچی جیسے میگا سٹی کی ضرورت کیلئے درکار وسائل وفاق یا سندھ حکومت کے پاس نہیں ۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی واٹربورڈ کیلئے 200 ارب روپے سے زائد کے پراجیکٹ پر کام  ہورہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھواں دار پریس کانفرنس  کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور پاکستان دشمن قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے صوبوں پر قبضہ پہلے کبھی نہیں دیکھا، سندھ کو اُس کا حق دیا جائے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا وفاق نے 140 ارب روپے مالیاتی شیئر کی مد میں ادا کرنے ہیں ، اسلام آباد سے بیٹھ کر اسپتال ٹیک اوور کرلیے ، لیکن بجٹ میں ایک روپیہ نہیں رکھا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کراچی کیلئے 52 ارب روپے کی اسکیمیں شامل کی ہیں ،226 ارب روپے کی اسکیموں اور قرض کیلئے عالمی بینک سے بات ہورہی ہے ۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا ییلو لائن بس منصوبے کیلئے 438 ملین ڈالر کے قرض پر عالمی بینک سے مذاکرات تکمیل میں ہیں ۔