Saturday, May 11, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبہ بھر میں ’’ رین ایمرجنسی ‘‘ نافذ کر دی

وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبہ بھر میں ’’ رین ایمرجنسی ‘‘ نافذ کر دی
August 25, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ، وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبہ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ ڈوبے ہوئے شہر کو دیکھنے نکل پڑے، وزیر اعلیٰ سندھ مختلف علاقوں کے دورے پر ہیں، مراد علی شاہ نے ضیاء الدین روڈ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ کراچی میں بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے، شہری بے بس ہیں اور چاروں طرف پانی ہی پانی ہے، عوام دہائیاں دے رہے ہیں اور مدد نہ کرنے کا شکوہ بھی کر رہے ہیں۔ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں بارش کے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، ایمبولینسیں بھی پھنسی ہوئی ہیں، متعدد موٹرسائیکل اورگاڑیاں بھی خراب ہوگئیں۔ ، کراچی میں طوفانی بارش، تاحد نگاہ پانی ہی پانی ہے، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، سپرہائی وے، راشد منہاس روڈ زیر آب آگئے۔ پوش علاقے بھی ڈوب گئے، گھر تالاب بن گئے، گلشن حدید، گلبرگ، شادمان اور یاسین آباد بھی زیر آب جبکہ جگہ جگہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خراب ہوگئیں۔ ناگن چورنگی پر گاڑیاں تیرنے لگی ہیں۔