Wednesday, May 15, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ نے شادی ہالز ، درگاہیں بھی بند کرنیکا حکم دیدیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے شادی ہالز ، درگاہیں بھی بند کرنیکا حکم دیدیا
March 14, 2020
کراچی ( 92 نیوز)سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے شادی ہالز کے علاوہ درگاہیں بھی بند کرنے کا حکم دے دیا۔ وزرا کو تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا ، پی ڈی ایم اے کو35 فیلڈ اسپتال  تیار کرنے کی ہدایتدیدی جب کہ کراچی میں 120 بیڈز کا اسپتال متاثرین کورونا کیلئے مختص کر دیا گیا۔ ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍسندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر وزیراعلیٰ کا اہم اقدام، سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو35فیلڈ اسپتال تیار کرنے کی ہدایت کردی، وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے اپیل کی ہے کہ شہری کسی بھی اجتماع میں نہ جائیں سندھ میں کورونا وائرس آبادیوں میں پھیلنے کے خدشے پر وزیراعلی مرادعلی شاہ کی زیرصدارت دو الگ الگ اجلاس ہوئے جن میں صوبائی حکومت نے حفاظتی اقدامات مزید بڑھا دیے ۔ کراچی میں 120 بیڈزپر مشتمل اسپتال کورونا کےمریضوں کیلئے مختص کردیا گیا، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتال کا محل وقوع اسٹریٹجک مقاصد کے تحت ظاہر نہیں کیا جارہا،حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایران سے براستہ تفتان پاکستان آنے والے308زائرین کو سکھر کی لیبر کالونی کے قرنطینہ سنٹر میں منتقل کردیا گیا، سکھر سے خون کے نمونے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ٹیسٹ کیلئے کراچی لائے گا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پی ڈی ایم اے کو خشک راشن جمع کرنے اور اضافی رضاکار بھرتی کرنے کا حکم دیا جبکہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا کہ ہر ضلع میں قرنطینہ قائم کیا جائے گا۔