Monday, September 16, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ نے راؤ انوار کو معطل کرنے کی سمری منظور کر لی

وزیر اعلیٰ سندھ نے راؤ انوار کو معطل کرنے کی سمری منظور کر لی
January 29, 2018

کراچی (92 نیوز) نقیب اللہ قتل کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد على شاه نے راؤ انوار کو معطل کرنے کی سمری منظور کر لی ۔
نامزد سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے اعلیٰ پولیس افسران نے سر جوڑ لئے ۔
ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں گرفتاری کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔
اجلاس میں ملزم کی گرفتاری کے لئے اب تک کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا اور گرفتاری میں ناکامی کی وجوہات پر بھی غور ہوا ۔
اب اس حکمت عملی پر غور جاری ہے کہ راو انوار اور دیگر شریک ملزمان کو کس طرح قانون کی گرفت میں لانا ہے۔ 
ادھر سپریم کورٹ کی جانب سے راو انوار کی گرفتاری کے لئے دی گئی مہلت کا کل آخری دن ہے ۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ایس پی راو انوار کو معطل کرنے کا نوٹی فیکشن جاری ہونے کا امکان ہے ۔