Thursday, April 25, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ، اہم فیصلوں کی منظوری

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ، اہم فیصلوں کی منظوری
July 22, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ دہشتگردی ،فائرنگ اور قدرتی آفات میں جاں بحق ہونیوالے شہریوں کے لواحقین کے معاوضوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق شہری کے لواحقین کو معاوضہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ ، دوطرفہ فائرنگ کی زد میں آکر بیگناہ شہری کے جاں بحق ہونے پر معاوضہ 2 سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کرنے کی منظوری ، ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق سویلین شہری کے اہلخانہ کے لیے معاوضہ 2 سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ ، دہشتگردی کے واقعات میں معمولی زخمی شہری کو معاوضہ ایک لاکھ روپے دیا جائے گا۔ دہشتگردی کے واقعات میں مستقل معذور افراد کا معاوضہ بڑھا کر 4 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دہشتگردی میں شدید زخمی شہری کا معاوضہ 2 لاکھ روپے کر دیا گیا۔ قدرتی آفات میں کسی شہری کے انتقال کی صورت معاوضہ 2 لاکھ روپے ہو گا۔ قدرتی آفات میں نہ کمانے والے فرد کے انتقال کی صورت معاوضہ 30 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ کابینہ نے حادثات کے شکار خاندانوں کے معاوضے کی مختلف کیٹیگری  بڑھا کر پانچ سے دس لاکھ روپے کر دی۔