Thursday, April 25, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سے نجی ٹی وی چینلز  کے کرائم رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کی ملاقات

وزیر اعلیٰ سندھ سے نجی ٹی وی چینلز  کے کرائم رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کی ملاقات
May 24, 2015
کراچی(92نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  نے نجی ٹی وی چینلز کے کرائم رپورٹرز اور کیمرہ مینوں سے ملاقات کی اور صحافیوں پر تشدد کے حوالے سے انکوائرئ کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کےمطابق شرجیل انعام میمن کے ہمراہ وزیر اعلی ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات کے وقت انہوں نے پولیس حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  کا کہنا تھا کہ ہم آزاد ی اظہار رائے کے قائل ہیں،انہوں نے  ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی صحافیوں پر تشدد کی تحقیقاتی رپورٹ  سات دن  میں پیش کرے گی ۔ واضح رہے کہ پولیس نے ہائیکورٹ کے باہر گذشتہ روز صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا