Sunday, September 8, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ بتائیں کہ صفدر اعوان کی گرفتار کیلئے کس کا دباؤ تھا،زاہد خان

وزیر اعلیٰ سندھ بتائیں کہ صفدر اعوان کی گرفتار کیلئے کس کا دباؤ تھا،زاہد خان
October 19, 2020

کراچی  (92 نیوز) ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ بتائیں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے لیے کس کا دباؤ تھا۔

ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا کہ  سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر صوبائی حکومت کے مہمان تھے ، سندھ پولیس نے ہوٹل میں دھاوا بول کرکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوگرفتار کیا ،کمرے کا دروازہ توڑ کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔