Saturday, April 27, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ اور سعید غنی میں ملاقات، جلسہ حکیم سعید گراؤنڈ میں ہی کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ سندھ اور سعید غنی میں ملاقات، جلسہ حکیم سعید گراؤنڈ میں ہی کرنے کا  فیصلہ
May 8, 2018
کراچی (92 نیوز) تحریک انصاف نے لچک کا مظاہرہ کر دیا لیکن پیپلزپارٹی ڈٹ گئی۔ جیالے رہنما سعیدغنی اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات میں طے پایا کہ جلسہ حکیم سعیدگراونڈ میں ہی ہوگا۔ کمشنر ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کراچی کا امن بہت عزیز ہے۔ کپتان کے کھلاڑی نے تجویز دی کہ بارہ مئی کو نہ وہ جلسہ کرتے ہیں نہ پیپلزپارٹی کرئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کئی دنوں سے حکیم سعید گروانڈ میں کیمپ لگایا ہوا تھا۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے کیمپ کو آگ لگائی۔ تیس سے زائد موٹرسائیکلیں بھی جلائی گئیں۔ پولیس نے  پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ہنگامی آرائی کے معاملے پر  سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔