Sunday, April 28, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے

وزیر اعلیٰ سندھ  نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے
June 4, 2020

کراچی ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس اور سولر لائٹس کیس میں  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے ۔

جے آئی ٹی نے مراد علی شاہ سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزامات میں پوچھ گچھ کی ، پیپلزپارٹی کے رہنما نیب آفس کے باہر موجود رہے ۔

سولر لائٹس کیس میں ایک ملزم وعدہ معاف گواہ اور سات ملزمان پلی بارگین کرچکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ چکے جہاں انہوں نے  پیشی کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی مکمل کی ۔   صوبائی وزیر سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ  مراد علی شاہ کے خلاف نیب کا کیس انتہائی کمزور ہے ، کوئی ثبوت نہیں ہے۔

مرتضیٰ وہاب بولے وزیراعلیٰ کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

پیپلزپارٹی کے سابق دور حکومت میں ساڑھے 8 ارب روے مالیت کے سولر لائٹ منصوبے میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے  جس میں  عوام کو تو کوئی فائدہ نہیں ملا ، منصوبے پر کام کرنیوالے افسران رقم ہڑپ کر گئے ۔

وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ متبادل توانائی،خزانہ کی وزارت اپنے پاس ہونے کے باعث نیب کی زد میں آئے ، 2لاکھ روپے فی سولر بلب کےحساب سے 7ارب روپے کے ٹھیکے من پسند کمپنی کو الاٹ کیے گئے ۔

سندھ حکومت نے من پسند کمپنی کو کام شروع ہونے سے پہلے ہی ایک ارب 60کروڑ روپے کی پیشگی ادائیگی کی۔