Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کی نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کی نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کر دیا
December 30, 2015
پشاور (92نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کی سال 2016ءکی صنعتی پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ نئی صنعتیں لگانے والوں کو 25 فیصد سستی بجلی فراہم کریں گے جبکہ مشینری کی نقل و حمل اور اراضی کی خریداری پر بھی 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سال 2016ءکی صنعتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت صنعتکاروں کے مسائل کا حل یقینی بنائیں گے۔ صنعتی قرضوں پر 5 فیصد مارک اپ بھی ادا کیا جائے گا‘ چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے لیے 500 ملین کا سرمایہ مختص کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں پرانی صنعتیں بحال کرنے کا جامع منصوبہ بھی صنعتی پالیسی میں شامل ہے۔