Wednesday, May 8, 2024

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا برطرف وزرا کی واپسی کا راستہ روکنے کیلئے سرگرم

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا برطرف وزرا کی واپسی کا راستہ روکنے کیلئے سرگرم
February 8, 2020
پشاور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا صوبائی کابینہ سے برطرف کئے جانے والے تین وزراء کی واپسی کا راستہ روکنے کیلئے سرگرم ہو گئے، وزیراعلٰی محمودخان نے پارٹی کے سینئررہنماء جہانگیرترین کو برطرف وزراء کی بحالی کے سیاسی اثرات سے آگاہ کردیا، گورنرخیبرپختونخوا سے بھی مدد طلب کرلی۔ خیبرپختونخوا کابینہ سے برطرف کئے جانے والے وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں واپسی کا اشارہ ملنے پر وزیراعلٰی محمودخان تذبذب کا شکار ہوگئے۔ برطرف وزراء کی کابینہ میں واپسی روکنے کےلئے وزیراعلٰی محمودخان سرگرم ہوگئے ہیں اور وزراء کی برطرفی سے ملنے والی طاقت کو برقرار رکھنے کےلئے تگ ودو میں مصروف ہوگئے۔ وزیراعلٰی محمودخان نے برطرف وزراء کی فوری واپسی اور انہیں پہلے والے قلمدان سونپنے سے بھی ہچکچا رہے ہیں ،برطرف وزراء کی واپسی سے پیدا ہونے والے اثرات سے سینئر رہنماء جہانگیرترین کو بھی آگاہ کیا اور گورنر خیبرپختونخوا سے بھی مدد طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان جو وزیراعظم کے انتہائی قریب ہیں صوبے میں پارٹی کے اندر اختلافات کا خاتمہ چاہتے ہیں اورگروپنگ کے مخالف ہیں۔