Tuesday, April 16, 2024

وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری کو عہدے سے ہٹانا اولین ترجیح ہے ، میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری کو عہدے سے ہٹانا اولین ترجیح ہے ، میر سرفراز بگٹی
January 4, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد سیاسی بحران سنگین ہو گیا۔
سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ثنا اللہ زہری کو عہدے سے ہٹانا اولین ترجیح قرار دے دیا۔
سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ہر صورت عہدے سے ہٹائیں گے اور ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی اپنے وزیر اعلیٰ کا نام سامنے لا ئیں گے۔
میر سرفرازبگٹی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی پریس کانفرنس نے ثابت کر دیا کہ ان کے ساتھ کتنے اراکین بلوچستان اسمبلی ہیں۔
ادھر بلوچستان اسمبلی اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام ف نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
ترجمان جے یو آئی ف نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانے والے ارکان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ جمعیت علما اسلام ف وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف ووٹ دے گی۔