Friday, March 29, 2024

وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر

وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر
January 6, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) جوں جوں 9 جنوری کا دن قریب آ رہا ہے بلوچستان حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے۔ حکومت کہتی ہے جیت ہماری ہو گی جبکہ باغی ارکان جیت کو اپنے سر کا تاج سمجھ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد صوبے کی سیاسی صورتحال میں ہلچل بر قرار ہے۔ اب تک 5 وزراء اور مشیر مستعفی ہو کر باغی ارکان کے صف میں شامل ہو گئے جن میں سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور پرنس احمدعلی ، سرفرازڈومکی ، امان اللہ نوتیزئی ، خاتون صوبائی وزیر راحت جمالی اور وزیر اعلیٰ کے مشیرعبد الماجد ابڑو شامل ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ سید آغا نواب شاہ بھی مستعفی ہو گئے۔
آج مزید وزرا کی وکٹیں گرنے کا امکان ہے۔
میر عبد القدوس بزنجو نے دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ارکان کی تعداد 42 ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب حکومتی ارکان بھی تحریک عدم اعتماد کو ناکام کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔