Sunday, May 12, 2024

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا غیر قانونی راستوں سے ایران سےلوگوں کے داخلے کا نوٹس

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا غیر قانونی راستوں سے ایران سےلوگوں کے داخلے کا نوٹس
March 11, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایران  سے آنے والے افراد کو لیویز اور ریونیو سٹاف کی مددسے غیر روایتی راستوں سے پاکستان میں داخل کرنے کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر تمام ڈویژنل کمشنرز کو صورتحال کی سخت نگرانی کرنے کا مراسلہ جاری  کر دیا گیا ، مراسلے میں کہا گیاکہ  تفتان اور دیگر سر حدی علاقوں سے آمد ورفت کی نگرانی کے عمل کو مزید موثر بنایا جاۓ ۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے  کہا گیا کہ  زائرین کو غیر روایتی راستوں سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل کر نے والے لیویز اور ریونیو سٹاف کے خلاف فوری کارروائی کی جاۓ، ایسے واقعات میں ملوث اہلکاروں کو ملازمتوں سے برخاست کیا جاۓ ۔