Friday, April 19, 2024

وزیر اعلیٰ بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اعلیٰ بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
April 19, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صبح سویرے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جزوی لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سکیورٹی کے بغیر شاہراہ ایوان تجارت،شاہراہ قائداعظم،شادمان اوردیگر علاقوں میں حکومتی اقدامات پر عملدر آمدکی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ بعض ناکوں پر گاڑی روکی اور اہلکاروں کو مستعدی سے فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مارکیٹوں اوربازاروں کی بندش کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدر آمد کے حوالے سے تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ تاجربرادری نے مشکل کی گھڑی میں حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کر کے قومی ذمہ داری نبھائی ہے۔ سڑکوں،مارکٹیوں اوربازاروں میں موجود قانون نافذکرنیوالے اہلکار اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے گھروں میں رہیں۔ شہری بلاضرورت گھروں سے باہرنہ نکلیں۔ مزید کہا کہ میرا ہر لمحہ اپنے عوام کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے وقف ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بعض سڑکوں پر زیادہ ٹریفک ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔