Monday, May 20, 2024

وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کے اسلام آباد میں ڈیرے،ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں

وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کے اسلام آباد میں ڈیرے،ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں
March 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جہاں مسلسل تیسرے روز ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں جن میں وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ بارے حکمت عملی پر گفتگو کی گئی ۔

ملاقاتوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم ٹولہ پہلے ہی میدان سے بھاگ چکا ہے ، قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ شکست خوردہ عناصر کا غیر جمہوری اقدام ہے ، ان میں ہمت ہوتی تو مقابلہ کرتے ۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں ، اپوزیشن جماعتوں کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے ، انہیں ہزیمت کا سامنا کرنا  پڑے گا۔