Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم یوٹیلٹی اسٹورز پر اپنی تصاویر لگانے پر برہم،ہٹانے کا حکم

وزیر اعظم یوٹیلٹی اسٹورز پر اپنی تصاویر لگانے پر برہم،ہٹانے کا حکم
February 25, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان یوٹیلٹی اسٹورز پر اپنی تصاویر لگانے پر برہم ہو گئے ، نوٹس لیتے ہوئے فوری تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے  حکم دیا کہ  یوٹیلٹی اسٹورز پر  عوام کی فلاح  کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ، اپنی تشہیر کسی صورت نہیں چاہتا ۔ وزیر اعظم کے حکم پر  راتوں رات تمام یوٹیلٹی اسٹورز سے تصاویر ہٹا دی گئیں ۔