Wednesday, May 8, 2024

وزیر اعظم یمن معاملے پر اے پی سی بلائیں:الطاف حسین

وزیر اعظم یمن معاملے پر اے پی سی بلائیں:الطاف حسین
March 29, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ  الطاف حسین  کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم یمن کے معاملے پر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اے پی سی بلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موقع ملا تو کارکنوں پر ہونے والے مظالم  کا بدلہ لیں گے۔ کراچی میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب  کرتے  ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف جا رہے ہیں ۔ یمن سے متعلق کوئی بھی فیصلہ سیاسی مشاورت کے بغیر نہیں ہونا چاہیے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ متحدہ پرامن جماعت ہے اوردہشت گردوں کی اس میں کوئی گنجائش نہیں۔ کوئی مجرم ہے تو وہ پارٹی چھوڑ دے یا جرائم  کو خیر باد کہہ  دے۔ الطاف حسین نے کنور نوید کو این اے دو سو چھیالیس سے امید وار نامزد کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے ووٹرز ایم کیو ایم سے متنفر ہیں تو وہ پارٹی کے بجائے ان کے نام پر ووٹ دیں۔ اس موقع  پر انہوں نے وسیم اختر کو سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا انچارج جبکہ امین الحق اورطارق جاوید کو جوائنٹ انچارج مقررکرنے کا  بھی اعلان  کیا۔