Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کا قیام کیلئے اجلاس

وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کا قیام کیلئے اجلاس
August 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام سے متعلق  عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پروفیسر عطا الرحمان کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس پر بریفنگ دی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ  نالج اکانومی کی جامع پالیسی کا مسودہ  تیار کر لیا گیا ہے، آسان کاروبار کے حوالے سے  دستاویزات کی تیاری بھی مکمل ہے، دونوں دستاویزات جلد سرمایہ کاری بورڈ کو پیش کی جایئں گی۔ اس موقع پر عمران خان  نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ترویج کے لئے  اقدامات قابل ستائش ہیں ، انہوں نے نے پندرہ یونیورسٹیوں کو اعلی درجے کی یونیورسٹیاں قرار دینے کی تجویز منظور کر لی جبکہ طلبہ سکالر شپ پروگرام کو احساس پروگرام سے منسلک کرنے کی ہدایت بھی دی ۔

وائٹ ہاؤس کے باہر وزیر اعظم پاکستان کی آمد پر پرجوش مناظر

اجلاس کے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ  عمران خان  نے ہدایات دی ہیں کہ یونیورسٹیزاپنےتحقیقی کام کی بنیادپر کاروباری منصوبوں کاآغاز کریں۔ وزیر اعظم نے  سائنسی وتحقیقی تعلیم میں وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی کاوشوں کی تعریف  کی اور  زراعت کی ویلیوایڈیشن سےمتعلق مضامین کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ۔