Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم ہاؤس جانا چاہیں تو کوئی روک نہیں سکتا، فضل الرحمان

وزیر اعظم ہاؤس جانا چاہیں تو کوئی روک نہیں سکتا، فضل الرحمان
November 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم ہاؤس جانا چاہیں تو کوئی روک نہیں سکتا ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  ڈی چوک کی جگہ ہمارے لئے تنگ پڑ جائے گی ،اسلام آباد کی طرح پورا ملک بند کر سکتے ہیں ، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان اپوزیشن  کیساتھ مشاورت سے ہوگا۔ کارکن افواہوں پر نہ جائیں،قیادت پراعتبارکریں، کسی کے طعنے یا سازش میں  نہیں آئیں گے، اشتعال دلانے والے ہمارے دوست نہیں، جمعہ جمعہ آٹھ دن سیاست کرنے والے ہمیں سکھائیں گے؟۔ مولانا فضل الرحمان کے خطاب سے لگا کہ جیسے وہ دھرنے کے جلد اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں ، اس لئے انہوں نے  کارکنوں سے فیصلوں پر عملدرآمد کا وعدہ لیا۔ مولانا ن توقعات کے برعکس کوئی بڑا اعلان کیے بغیر اپنی تقریر ختم کر کے چلے گئے ۔