Saturday, April 27, 2024

وزیر اعظم ہاؤس اور آفس فنڈز میں سے 18 کروڑ37 لاکھ روپے کی بچت کی گئی، شہباز گل

وزیر اعظم ہاؤس اور آفس فنڈز میں سے 18 کروڑ37 لاکھ روپے کی بچت کی گئی، شہباز گل
June 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں وزیر اعظم ہاؤس اور آفس کے 86 کروڑ روپے کے فنڈز میں سے 18 کروڑ37 لاکھ روپے کی بچت کی گئی۔ شہباز گل نے وزیر اعظم ہاؤس اور آفس کے اخراجات میں نمایاں کمی پر بیان میں کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس اور آفس کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی، مختص فنڈز میں سے 18 کروڑ 37 لاکھ روپے وزارت خزانہ کو واپس کئے گئے۔ ٹیکس کے پیسے کے ذمہ داری اور ایمانداری سے استعمال کی عمدہ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں مغل اعظم کے ناشتے بھی عوامی پیسے سے ہیلی کاپٹر پر لائے جاتے تھے، عوام کے پیسے سے ذاتی گھروں کی دیواروں پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے۔ ذاتی گھروں کو کیمپ آفس بنا کر تمام ذاتی اخراجات بھی ٹیکس کے پیسے سے ادا ہوتے رہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں بھینسیں بھی عوامی خرچ پر رکھی جاتی تھیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اخراجات میں کمی کی اس روایت کو آئندہ سالوں میں بھی قائم رکھا جائے گا۔