Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق کرپشن کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، عمران اسماعیل

وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق کرپشن کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، عمران اسماعیل
December 10, 2019
کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا۔ اور اسی وعدے کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ نیب میں حکومت کی جانب سے کوئی مداخلت نہیں کی جا رہی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیب آزاد اور حکومت کے عمل دخلس ے پاک ادارہ ہے جبکہ کرپشن کیخلاف عمران خان کے وژن کے مطابق کام جاری ہے۔ گورنر سندھ نے وفاق اور سندھ کے درمیان کشیدہ تعلقات کو صوبے کے عوام کا نقصان قرار دیا اور کہا کہ مل جل کر کام کرنے میں ہی بہتری ہے عمران اسماعیل نے کراچی میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ دعا منگی سمیت دیگر کیسز میں کیمروں کی مدد حاصل کی جاسکتی تھی۔ انہوں نے کہا کراچی کی ہر گلی میں پولیس اہلکار نہیں ہوسکتا۔ اپنی تعداد کے مطابق پولیس اچھا کام کررہی ہے۔