Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم کے معاونین ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

وزیر اعظم کے معاونین ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
July 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم  کے معاونین کو ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کسی کی مدد لے تو کیا حرج ہے؟، بتائیں آئین میں کہاں لکھا ہے معاونین دوہری شہریت نہیں رکھ سکتے؟ ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ اگر وزیراعظم کو اتنا اختیار بھی نہ دیں تو نظام کیسے چلے گا؟۔