Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم کے معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثوں کی تفصیلات عام کر دی گئیں

وزیر اعظم کے معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثوں کی تفصیلات عام کر دی گئیں
July 18, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت نےوزیر اعظم کے معاونین اور مشیروں کے اثاثوں کی تفصیلات عام کر دیں ۔ معاونین اور مشیروں کے اثاثہ جات کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کی ویب سائیٹ پر جاری کی گئیں ۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس کے پاس کینیڈا اور سنگاپورکی شہریت ہے۔ وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی میں سے 5 دوہری شہریت کے حامل ہیں ، کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں ، معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس کے پاس کینیڈا اور سنگاپورکی شہریت ہے ۔معاون خصوصی نیشنل سکیورٹی ڈویژن معید یوسف کی امریکہ میں رہائش ،شہباز گل امریکی گرین کارڈ ہولڈر، کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔ ندیم بابر کے پاس امریکی شہریت، پاکستان اور بیرون ملک میں جائیدادیں،معاون خصوصی صحت ظفر مرزا 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کے مالک،معاون خصوصی ندیم افضل چن کے پاس کینیڈا کی مستقل رہائش ،زلفی بخاری برطانوی نیشنل، پاکستان اور بیرون ملک میں جائیداد،شہزاد ارباب کے 12 کروڑ 73 لاکھ،عثمان ڈار کے 6کروڑ کے اثاثے ،معاون خصوصی شہزاد اکبرکےاثاثوں کی مالیت7 کروڑ 23 لاکھ سےزائد، بابر اعوان ساڑھے 16 کروڑ روپے کی جائیداد کے مالک، بیرون ملک بھی گھر ہے۔