Saturday, May 4, 2024

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ہوابازی شجاعت عظیم مستعفی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ہوابازی شجاعت عظیم مستعفی
December 14, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ہوابازی شجاعت عظیم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق شجاعت عظیم نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے اور اپنا استعفی وزیر اعظم ہاوس بھجوادیا ہے ۔ شجاعت عظیم نے اپنا استعفا سپریم کورٹ کے احکامات کے بعددیا ہے ۔ واضح رہے کہ شجاعت عظیم کی تقرری کے بعد بھی قومی ایئرلائن میں کوئی بہتری نہیں آسکی تھی جبکہ انہوں نے اپنے دور میں بھاری مشاہروں پر ملازمتیں بھی دی تھیں ۔