Thursday, April 18, 2024

وزیر اعظم کے معاون برائے احتساب شہزاد اکبر کی برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید سے ملاقات

وزیر اعظم کے معاون برائے احتساب شہزاد اکبر کی برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید سے ملاقات
October 25, 2018
لندن (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید سمیت مختلف اہم شخصیات  سے ملاقات ہوئی جن میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیرسٹر شہزاد اکبر کی برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید کیساتھ ملاقات میں ناجائز اثاثوں سمیت باہمی دلچسپی کے  مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان معاوضہ کی درخواستوں، قیدی منتقلی کے معاہدے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ شہزاد اکبر نے برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان گیرتھ بیلے اور برطانوی انسداد کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جون پینروز سے بھی ملاقات کی جن میںبین الاقوامی جسٹس اینڈ آرگائیزیشن کرائم ڈویژن جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔