Wednesday, May 22, 2024

وزیر اعظم کے مشیروں اور معاونین کی تقرری کیخلاف درخواست دائر

وزیر اعظم کے مشیروں اور معاونین کی تقرری کیخلاف درخواست دائر
January 4, 2020
کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے مشیروں اور معاونین کی تقرری کے خلاف شہری نے سپریم کورٹ رجسٹری کراچی سے رجوع کر لیا  ،  موقف اختیار کیا کہ وزراء کا پورٹ فولیو صرف عوامی نمائندے لے سکتے ہیں، تمام مشیروں اور معاونین کی تقرریاں کالعدم قرار دی جائیں۔ وزیر اعظم  کے مشیروں اور معاونین کی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ،شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ وزراء کا پورٹ فولیو صرف عوامی نمائندے لے سکتے ہیں، معاونین خصوصی اور مشیروں کی تقرریاں کالعدم  قرار دی  جائیں ۔ درخواست میں کہا گیا کہ تمام معاونین خصوصی اور مشیران سے مراعات اور تنخواہیں واپس لی جائیں،اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔ درخواست میں معید یوسف، امین اسلام ، عبدالرزاق داود، حفیظ شیخ، شہزاد اکبر، فردوش عاشق اعوان اور دیگر معاونین خصوصی اور مشیران کو فریق بنایا گیا ہے۔