Friday, May 10, 2024

وزیر اعظم کے دورہ چین سے سی پیک میں جان آئیگی ، خسرو بختیار

وزیر اعظم کے دورہ چین سے سی پیک میں جان آئیگی ، خسرو بختیار
October 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی خسرو بختیار نے سی پیک منصوبے میں سست روی کا تاثر غلط قرار دے دیا کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے سی پیک منصوبے میں نئی جان آ ئےگی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات خسرو بختیار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم کا دورہ چین تعلقات اور سی پیک کونئی بلندیوں پر لے جائے گا ،  چین کو20کروڑ ڈالر کے کاروباری منصوبے تجویز کر رہے ہیں ، سی پیک اتھارٹی جلد قائم ہوگی ،سی پیک منصوبے میں سست روی کا پہلو غلط ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ گوادر سمیت ساحلی پٹی کی ترقی ترجیح، گوادر کا 300میگاواٹ بجلی کا مسئلہ حل، گرڈ سے منسلک ہو رہا ہے ، توانائی کی سستی اور مستحکم پیداوارچاہتے ہیں ، بنجی ڈیم اور ریلوے مین لائن ون منصوبہ پر چین سے عملی گفتگو ہوگی ۔ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ چین سے پاکستان میں سٹیل کی پیداواری صلاحیت میں3ملین ٹن بہتری ، تیل و گیس شعبے کی استعداد کاربڑھانے کیلئے سرمایہ کاری،سائنس و ٹیکنالوجی ، انسانی وسائل کی ترقی پر گفتگو ہوگی ۔۔آئندہ چندسالوں میں6فیصد شرح نمو حاصل کرلیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہا پاک،چین آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں 313 اشیاءپر ترجیحی نرخ ملا ،  خصوصی اقتصادی زونز پرکام جاری ہے ، فیصل آباد کا خصوصی اقتصادی زون دسمبر، رشکئی جلد کام شروع کریگا۔