Saturday, May 11, 2024

وزیر اعظم کے دورہ امریکا کی تیاریاں مکمل

وزیر اعظم کے دورہ امریکا کی تیاریاں مکمل
September 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم کے دورہ امریکا کی تیاریاںمکمل کر لی گئیں ،حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کےدورہ نیویارک حالیہ تاریخ کا سب سے سستا دورہ ہو گیا ،اس سرکاری دورے پر صرف1 لاکھ 62 ہزار ڈالر خرچ ہوں گے۔ بڑےمشن کی بڑی تیاری مگر مکمل سادگی کےساتھ مکمل کر لی گئی ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ گئیں ،عمران خان 27ستمبر کو اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے۔ دورے سے قبل معاون خصوصی زلفی بخاری نےامریکا میں اہم ملاقاتیں کی ہیں ، عمران خان کےدورہ نیویارک پر ملکی حالیہ تاریخ کا سب سے کم بجٹ خرچ ہوگا۔ اس باربھی خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعظم کے دورے پرصرف ایک لاکھ 62 ہزار ڈالر خرچ ہوں گے۔ عمران خان رواں سال پہلی مرتبہ واشنگٹن گئے تو 67 ہزار 1 سو 80 ڈالرز میں دورہ مکمل کیا ، جبکہ سابق صدر آصف زرداری 2009 میں واشنگٹن گئے تو 7 لاکھ 52 ہزار 6 سو 68 ڈالر کا خرچہ آیا۔ نواز شریف 2013 میں واشنگٹن گئے تو5 لاکھ 49 ہزار 8 سو 53 ڈالرز خرچ ہوئے ، آصف زرداری  کی 2012 میں نیویارک یاترا پر 13 لاکھ 96 ہزار 2 سو 1 ڈالرز خرچ ہوئے۔ اسی طرح نوازشریف کو 2016 میں نیویارک جانا ہوا تو قوم کو11 لاکھ 13 ہزار 1 سو 42 ڈالرز کے خطیر اخراجات کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔ شاہد خاقان عباسی 2017 میں نیویارک گئے اور 7 لاکھ 5 ہزار 19 ڈالرز خرچ کرآئے۔ پوری قوم اور کشمیریوں کی نگاہیں  عمران خان کے دورہ امریکا پر ہیں ، وزیراعظم کشمیریوں سےوعدہ کرچکے ہیں کہ وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ عمران خان اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کےدوران کیا مؤقف اپناتے ہیں اور ان کایہ دورہ کتنا کامیاب رہے گا، آنیوالے دنوں میں سب واضح ہو جائےگا۔