Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم کے دورہ امریکا کا مقصد مسئلہ کشمیر اجاگرکرنا ہے ، فردوس عاشق

وزیر اعظم کے دورہ امریکا کا مقصد مسئلہ کشمیر اجاگرکرنا ہے ، فردوس عاشق
September 23, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکا کا سب سے اہم مقصد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے ۔ فردوس عاشق نے کہا کہ عمران خان بھارت کا اصل مکروہ اور سیاہ چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں ، وزیراعظم کامیابی سے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے ، پاکستان اور کشمیر ایک جسم اور روح کا حصہ ہے۔