Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم کے دورہ امریکا پر 60 ہزار ڈالر اخراجات آئے

وزیر اعظم کے دورہ امریکا پر 60 ہزار ڈالر اخراجات آئے
July 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم نے دورہ امریکا کے دوران کفایت شعاری کی پالیسی  اپنا کرپاکستانیوں کے دل جیت لیے ، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر صرف 60ہزار ڈالراخراجات آئے  جبکہ ماضی کے حکمرانوں کے چند گھنٹوں کے اخراجات بھی اس  سے زیادہ ہوتے تھے۔ کپتان نے دورہ امریکا کے دوران کفایت شعاری کی پالیسی  اپنا کرپاکستانیوں کے دل جیت لیے، وزیراعظم عمران خان  اسپیشل طیارے کی بجائے کمرشل فلائٹ سے امریکہ گئے اور وطن واپس بھی عام طیارے کے ذریعے پہنچے ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزرا کا لاؤ لشکر بھی نہ گیا حتیٰ کہ خاتون اول بھی وزیر اعظم کے ہمراہ نہ تھیں  ، عمران خان نے صرف ساٹھ ہزار ڈالر میں امریکا کا دورہ مکمل کرکے سادگی کی نئی مثال قائم کردی۔ ماضی کے حکمرانوں کے چند گھنٹوں کے اخراجات بھی اس  سے زیادہ ہوتے تھے۔نواز شریف نے تو امریکا کے ، دو  دوروں پرقوم کے چھ کروڑ اٹھانوے لاکھ اٹھاسی ہزار روپے پھونک ڈالے تھے۔۔ عمران خان نےبطوروزیراعظم ایک اور روایت بھی توڑ دی کہ واشنگٹن پہنچنے پر  لگژری ہوٹل  کی بجائے پاکستانی سفارتخانے میں  رہائش کو ترجیح دی جبکہ ماضی کے حکمران امریکا یاترا کے موقع پر  مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کرتے رہے ۔