Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم کے بیٹا ہونے کے جھوٹے دعویدار کو ایس آئی یو نے گرفتار کرلیا

وزیر اعظم کے بیٹا ہونے کے جھوٹے دعویدار کو ایس آئی یو نے گرفتار کرلیا
August 21, 2017

کراچی (92 نیوز) وزیر اعظم کے بیٹا ہونے کے جھوٹے دعویدار کو ایس آئی یو نے گرفتار کرلیا۔ ملزم امجد علی خود کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیٹا قرار دے کر جعلی سازی کی وارداتیں کررہا تھا ۔

جعلی شناختی کارڈ ، پاسپورٹ ، ادویات کے بعد ۔ اب خود کو وزیر اعظم کا بیٹا قرار دینے والا جھوٹا دعویدار بھی سامنے آگیا ۔ ایس ائی یو نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ۔ ملزم ملزم امجد علی کو گرفتار کرلیا ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم امجد علی نے اقرار کیا کہ اس نے جعلی شناختی کارڈ بنوارکھا تھا ۔ جس پر ولدیت میں نام وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا درج کیا گیا ۔ ملزم کے اصل والد کی شناخت پرویز خان کے نام سے کرلی گئی۔

ایس آئی یو کے مطابق ملزم امجد علی اپنے آپ کو وزیر اعظم کا کو آرڈینیٹر بھی ظاہر کرتا تھا ۔ امجد علی زمینوں اور پیٹرولیم کمپنیوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث ہے ۔ ملزم کے پاس سے خیبر پختونخواہ کی لوکل گورنمنٹ ، وزیر اعظم سیکریٹریٹ اور بورڈ اف انویسٹمنٹ کا جعلی کارڈ بھی برامد کرلیا گیا ۔