Saturday, May 18, 2024

وزیر اعظم کے بیان کو افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ سمجھا جائے، دفتر ‏خارجہ ‏

وزیر اعظم کے بیان کو افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ سمجھا جائے، دفتر ‏خارجہ ‏
March 27, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز)  وزیر اعظم عمران خان کے  افغانستان سے متعلق بیان کی دفترخارجہ نے وضاحت کردی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے  جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، عمران خان کے بیان کو افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ سمجھا جائے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ   وزیراعظم نے افغانستان مین  نگران حکومت کے تحت انتخابات کے لئے پاکستان ماڈل کا حوالہ دیا، پاکستان کو افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کے علاوہ کوئی مفاد نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  وزیراعظم افغان امن عمل میں سہولت کیلئے ذاتی طورپردلچسپی لے رہے ہیں، اہم موڑ پر پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کیلئے ذاتی طورپردلچسپی لے رہے ہیں ، چار دہائیوں سے تشدد کاشکار افغان عوام کو پرامن زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے ۔