Friday, May 17, 2024

وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ  حاصل کرلیا
March 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کےلیے اعتماد کے ووٹ کیلئے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کی قرار داد پیش کی ۔عمران خان کو سادہ اکثریت کےلیے 172 ووٹ درکار  تھے ، انہوں نے 178 ووٹ حاصل کئے ۔

اس وقت قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف 157 سیٹوں کے ساتھ پہلے ، مسلم لیگ ن 83 سیٹوں کے ساتھ دوسرے ، پاکستان پیپلزپارٹی 55 سیٹوں کیساتھ تیسرے  نمبر پر ہے ۔

قومی اسمبلی میں  ایم ایم اے کی 15، ایم کیو ایم پاکستان کی 7، پاکستان مسلم لیگ ق کی ،5 بلوچستان عوامی پارٹی کی 5، بلوچستان عوامی پارٹی کی 5، بلوچستان نیشنل پارٹی کی 4 اور دیگر ارکان  کی 10 سیٹیں  ہیں ۔