Monday, May 13, 2024

وزیر اعظم کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

وزیر اعظم کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
August 10, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے 16مشیران خاص کی تقرریوں کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی، وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری  کر دیے گئے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے 16مشیران خاص کی تقرریوں کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔ عدالت کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لئے گئے ،  وزیراعظم کے تمام معاونین خصوصی کی خصوصیات، تعیناتی کا طریقہ کار بھی طلب کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس  دیے بد قسمتی ہے لوگ بریف کیس لیکر آتے اور بھر کے چلے جاتے ہیں،عدالت نے وزیراعظم کے تمام مشیروں کو بھی نوٹس جاری کردیے۔