Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض برقرار

وزیر اعظم کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض برقرار
July 29, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہورہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست پر عائد رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتےہوئے درخواستگزار کو مشیران خصوصی کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن لف کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس   لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے نوجوان وکیل نے جو باتیں بتائی ہیں اس حساب سے وفاق کی پچ گیلی ہے، وفاق کی پچ پر گھاس بھی موجود ہے اور باری بھی باؤلرز کی ہے،عید کے بعد وفاقی حکومت کے وکیل مکمل تیاری کر کے آئیں۔