Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم کی کامیاب پالیسیوں کے اعتراف میں ورلڈ اکنامک فورم کا اچیومنٹ آف دی ائیر اعزاز

وزیر اعظم کی کامیاب پالیسیوں کے اعتراف میں ورلڈ اکنامک فورم کا اچیومنٹ آف دی ائیر اعزاز
November 24, 2020

کورونا کی پہلی لہر کے دوران پاکستان کو دنیا میں سب سے کم اقتصادی جھٹکا لگا۔ ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کو "پاکستان اسٹرٹیجی ڈے" منانے کا اعلان کر دیا۔

ورلڈ اکنامک فورم 25 نومبرکو پاکستانی قیادت کے لئے دن بھر تقاریب منعقد کرے گا، وزیر اعظم عمران خان "پاکستان اسٹرٹیجی ڈے" کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار ،صنعت کار اور بزنس مین تقاریب میں شریک ہوں گے۔

صدر ورلڈ اکنامک فورم صبح 9 بجے وزیر اعظم عمران خان کا لائیو انٹرویو کریں گے، وزیر اعظم کورونا پر قابو پانے کے حوالے سے اسٹرٹیجی پر بریف کریں گے، جس میں ملکی معیشت اور انسانی جانوں کے تحفظ کو ایک ساتھ لے کر چلنے، تعمیراتی صنعت کی مراعات اور 12 سو ارب روپے کورونا ریلیف پیکج پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقعہ پر سرمایہ کار، کمپنیوں کے سربراہان بھی سوال و جواب کرسکیں گے۔

پاکستانی وزراء بھی بذریعہ ویڈیو لنک پالیسیوں، تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی ریلیف پیکجز پر بات کریں گے۔ اسد عمر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی کامیابی بارے اظہار خیال کریں گے معاون خصوصی کلائمٹ چینج ملک امین اسلم گرین اکانومی پر بات کریں گے حماد اظہر صنعتی پیکج، بجلی و گیس بلز میں ریلیف پر بات کریں گے۔ عمر ایوب متبادل توانائی جبکہ ثانیہ نشتر احساس ایمرجنی  کیش پروگرام کے حوالے سے تفصیلات فراہم کریں گی۔