Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کی چینی کی قیمت میں کمی پر اقتصادی ٹیم کو مبارکباد

وزیر اعظم کی چینی کی قیمت میں کمی پر اقتصادی ٹیم کو مبارکباد
December 12, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان چینی کی قیمت میں کمی پر مسرور، اقتصادی ٹیم کو چینی کی قیمت میں کمی آنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ ماشاء اللہ چینی اب 81 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ گزشتہ ماہ چینی کی قیمت 102 روپے کلو تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بہترین حکمت عملی سے چینی کی قیمت کو نیچے لانے پر اپنی معاشی ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ادھر دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کیا، ‏پچھلے ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپیہ فی کلو کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جب بگڑا ہوا نظام بدلنے کی کوشش ہوتی ہے تو اس نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتے ہیں۔