Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم کی وفاق اور صوبوں کو خصوصی افراد کی داد رسی کیلئے اقدامات کی ہدایت

وزیر اعظم کی وفاق اور صوبوں کو خصوصی افراد کی داد رسی کیلئے اقدامات کی ہدایت
September 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وفاق اور چاروں صوبوں کو خصوصی افراد کی داد رسی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے، تمام معذور افراد کو ایک ماہ میں وہیل چیئرز سمیت دیگر سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خصوصی افراد کی بالاخر سنی ہی گئی ،انہیں ملازمتوں میں کوٹہ ملے گا اور وہ بھی صرف ایک ماہ کے اندر اندر ، حکومتیں  انہیں وہیل چیئر، آلہ سماعت اور دوسری آلات بھی دے گی۔ وزیراعظم نے چاروں صوبوں  کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے ایک ماہ کا ٹائم فریم بھی دے دیا ، تمام خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق معذروروں کا سرٹیفیکیٹ بھی ملے گا ۔ سماعت سے محروم افراد کے لئے فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی اور ان تمام ہدایات پر ایک ماہ کے اند اندر عمل در آمد کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے ۔