Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم کی نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

وزیر اعظم کی نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد
June 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں کامیابی پر  قومی ٹیم کو مبارک باد دی ، عمران خان نے بھرپور کم بیک کرنے پر ٹیم کو سراہا، بابر، حارث اور شاہین کو بہترین کارکردگی پر خصوصی مبارک باد دی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو شاندار جیت پر مبارکباد  دی ہے۔عمران خان نے کہا کرکٹ ٹیم نے بھرپور کم بیک کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ وزیر اعظم نے  بابر اعظم ،حارث سہیل اور شاہین شاہ آفریدی کو بہترین کارکردگی پر خصوصی مبارک باد دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے بھی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اچھے کھیل پر مبارکباد پیش کیا۔