Thursday, April 25, 2024

ٹارگٹڈ احتساب قوم کو کسی صورت قبول نہیں ،نواز شریف

ٹارگٹڈ احتساب قوم کو کسی صورت قبول نہیں  ،نواز شریف
December 21, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کا مشاورت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فاٹا اصلاحات اور فضل الرحمان کے تحفظات کا معاملہ زیر غور آیا ۔ اجلاس میں نواز شریف، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، دانیال عزیز ، پرویز رشید اور شہبازشریف بھی موجود تھے ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف پھر احتساب کرنے والے اداروں پر برس پڑے۔ سابق نا اہل وزیر اعظم نے کہا کہ ٹارگٹڈ احتساب قوم کو کسی صورت قبول نہیں اور نہ ہی احتساب ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
اجلاس میں جہاں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا وہیں ملک کی سیاسی صورتحال اور الیکشن 2018 کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی قائدین کے تحفظات دور کئے جائیں گے اور پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے بھی تیز کئے جائیں گے ۔
اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور 2018 کا الیکشن بھی نوازشریف کی قیادت میں ہی لڑے گی ۔
جاتی امرا میں بڑی سیاسی بیٹھک میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،مریم نواز اور وفاقی وزرا شریک ہوئے ۔
بڑی سیاسی بیٹھک کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات بھی کی ۔ ملاقات میں میں فاٹا اصلاحات اور شہباز شریف کو آئندہ وزیراعظم بنانے پر بھی بات ہوئی ۔
میڈیا سے بات چیت میں وزیرمملکت دانیال عزیزنے کہا نیب کی ٹیم نوازشریف کے خلاف ثبوت لانے تیسری بار لندن بھیجی گئی لیکن ٹیم شیخ رشید کے ساتھ دعوتیں اڑاتی رہی ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نےایک بارپھر عدالتی فیصلوں کو تنقید کانشانہ بنایا اور کہا کہ وہ چیزیں جو جے آئی ٹی نےدیں ٹھیک ہیں تو اب ثبوت کیوں تلاش کئے جارہے ہیں ۔ مانیٹرنگ صرف نواز شریف کو گنہگار کرنے کےلئے کی جارہی ہے،،،
وزیرمملکت دانیال عزیزایک بارپھرعمران خان پرتنقید کرنا نہ بھولے اور کہا کہ عمران خان کا چورن نہیں بکنے والا ۔ انہوں نےنیازی سروس کا اعتراف جرم کیا ہے ۔ نظرثانی کی اپیل پر غور کررہے ہیں بتائیں گے فیصلے میں کتنا تضاد ہے ۔