Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم کی مولانا طارق جمیل کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

وزیر اعظم کی مولانا طارق جمیل کی جلد صحتیابی کیلئے دعا
December 14, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مولانا طارق جمیل کی کورونا سے صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔