Sunday, May 19, 2024

وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں آمد ، ارکان کی تقاریر کو انہماک سے سنا

وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں آمد ، ارکان کی تقاریر کو انہماک سے سنا
January 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے تو ان کے  ہاتھوں میں تسبیح  تھی جب کہ انہوں نے ارکان کی تقاریر کو  بھی خوب انہماک سے  سنا ۔ وزیراعظم سکیورٹی حصار میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے  لئے پہنچے اور کئی ارکان پارلیمنٹ سے ہاتھ بھی ملایا اور اپنی نشست پر براجمان ہو گئے ۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن بینچوں پر مایوسی کے بادل چھائے رہے جب کہ  دوسری طرف کپتان کبھی مسکرائے تو کبھی خوب انہماک کا مظاہرہ کیا۔ شہباز شریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا تو شاہ محمود قریشی نے جواب دیا جبکہ وزیراعظم عمران خان ساری کارروائی کو دیکھتے اور سنتے رہے۔ بجٹ تقریر کے دوران بھی وزیراعظم عمران خان وزیرخزانہ  اسد عمر کی سابقہ حکومت پر تنقید سے خوب محظوظ ہوئے۔