Monday, May 13, 2024

وزیر اعظم کی قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت

وزیر اعظم کی قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت
November 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی قانونی ٹیم نے رابطہ کیا، وزیر اعظم نے قانونی ٹیم کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے کر کابینہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا جائزہ لینے کے بعد حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائے گا، فیصلہ پر حکومتی حکمت عملی آئندہ کابینہ اجلاس میں طے ہوگی۔