Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم کی غلام احمد بلور کی رہائشگاہ پر آمد ، اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی

وزیر اعظم کی غلام  احمد بلور کی رہائشگاہ پر آمد ، اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی
January 11, 2016
پشاور(92نیوز)وزیراعظم محمد نوازشریف نے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءحاجی غلام احمد بلور کی رہائش گاہ جاکر ان سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ تعزیت کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے بھی ملاقات، اقتصادی راہداری پر تحفظات دور کرنے کی کوشش۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اپنی اہلیہ کے ہمراہ پہلے اے این پی کے رہنماءحاجی غلام احمد بلور کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے غلام بلور کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی، گورنر سردار مہتاب احمد خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نوازشریف گورنر ہاﺅس بھی گئے جہاں گورنر سردار مہتاب احمد خان اوروزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تفصیل کے ساتھ وزیراعظم کو اپنے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے تحفظات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ راہداری منصوبے میں معاہدے کے برعکس کوئی ردو بدل نہ کیا جائے۔ وزیراعظم کی یقین دہانیوں کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے تحفظات کس قدر دور ہوئے اس کا اندازہ پرویز خٹک کے آنے والے بیانات سے ہو سکے گا۔