Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کی عوام سے آن لائن قربانی کو ترجیح دینے کی اپیل

وزیر اعظم کی عوام سے آن لائن قربانی کو ترجیح دینے کی اپیل
July 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  عوام سے آن لائن قربانی کو ترجیح دینے کی اپیل کر دی ، کابینہ اجلاس میں کہا عیدالاضحیٰ اور محرم  میں احتیاط نہ کی تو  صورتحال  خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،ذرائع کے مطابق    کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی  ،   کابینہ کو معاشی اعشاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق  ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال، کورونا سے نقصان پر بریفنگ دی گئی ،  کابینہ ارکان نے  کوویڈ 19 سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ  عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام میں احتیاط نہ کی تو حالات  خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ  عوام ماسک کا استعمال ضرور کریں، حالات بہتر ہونے پر مزید کاروبار کھول دیے جائیں گے۔