Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم کی صولت مرزاکی پھانسی میں 30روز کی توسیع کی سفارش

وزیر اعظم کی صولت مرزاکی پھانسی میں 30روز کی توسیع کی سفارش
March 27, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے صولت مرزا کی پھانسی پرعمل درآمد میں 30 روزتوسیع کےلیے صدرمملکت کوسفارش بھیج دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل درآمد 30 روز تک ملتوی کرنے کے لئے صدر ممنون حسین کوسفارش بھیج دی ہے۔ صولت مرزاکی پھانسی میں ایک ماہ توسیع یکم اپریل سے شروع ہوگی۔ واضح رہے کہ صولت مرزا کو 19 مارچ کو پھانسی دی جانی تھی تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے مجرم کی 90 روز کے لئے پھانسی  موخر کر دی گئی جس کے بعد مچھ جیل حکام کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انہیں یکم اپریل کو تختہ دار پر لٹکانے کے احکامات جاری کئے تھے۔