Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم کی صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو کامیابی پر مبارکباد

وزیر اعظم کی صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو کامیابی پر مبارکباد
March 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کوکامیابی پر مبارکباد دی ۔

ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خا ن کا کہنا تھا  خوشی ہے یہ دونوں عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو ملے، جوعلاقے ماضی میں پیچھے رہے یہ انھیں قومی دھارے میں لانے کی پالیسی ہے۔

صادق سنجرانی گزشتہ روز 48 ووٹ لیکر چیئرمین سینیٹ  بنے تھے جب کہ ان کے مقابل امیدوار یوسف رضا گیلانی  نے 42 ووٹ حاصل کئے تھے ۔ یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگانے سے سات ووٹ مسترد ہوئے۔

ڈپٹی چیئرمین  کے امیدوار  مرزا محمد آفریدی نے 54 ، ان کے حریف مولانا عبدالغفور حیدری نے 48 ووٹ حاصل کئے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پی ڈی ایم کے سات ووٹ حکومتی امیدوار کو پڑ گئے۔