Friday, March 29, 2024

  وزیر اعظم کی شہید کیپٹن مریم مختیار کے گھر آمد،والدہ سے اظہار افسوس

   وزیر اعظم  کی شہید کیپٹن مریم مختیار کے گھر آمد،والدہ سے اظہار افسوس
December 7, 2015
کراچی(92نیوز)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ مریم مختیار ہر پاکستانی کا  فخر ہے  مریم مختیار کی طرح قوم کی بیٹوں کو  ہر شعبے میں آگے آنا چاہیے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف  نے شہید پائلٹ مریم مختیار کی والدہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں مریم مختیار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مریم مختیار ہر پاکستانی کا فخر ہےمریم مختیار جیسی بہادر بیٹیاں ملک و قوم کا اثاثہ ہیں، وزیر اعظم نے مریم مختیار کی قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریم مختیار نے شہادت کا نذرانہ پیش کرکے عظیم کارنامہ انجام دیا۔